شام:15 مئی 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے جنگی طیاروں نے کل افطار سے قبل ادلب ٹنشن فری زون کے اندر واقع تحصیل جسر الشعور کے اتوار بازار پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق اسد انتظامیہ کے جنگی طیاروں نے ادلب کی شمال مغربی تحصیل جسر الشعور کے ساتھ ساتھ الکبینہ اور ترملہ کے دیہات پر حملہ کیا۔سول ڈیفنس کے ذرائع کے مطابق تحصیل جسر الشعور کے اتوار بازار پر افطاری سے قبل کئے گئے فضائی حملے کے نتیجے میں 5 شہری ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here