امریکہ:15 مئی 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے، ایرانی خطرے کے مقابل،علاقے میں ایک لاکھ 20 ہزار فوجی بھیجنے کی تیاری میں ہونے کے دعوے کی تردید کی ہے۔صدر ٹرمپ نے ایک روز قبل روزنامہ نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی خبر کی تردید کی ہے کہ جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ ایران کی طرف سے خطرے کے مقابل ایک لاکھ 20 ہزار فوجیوں کو علاقے میں بھیجنے کی تیاریوں میں ہے۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس کے باغیچے میں اخباری نمائندوں کے لئے ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیا۔روزنامہ نیویارک ٹائمز کی خبر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ NYT جھوٹی خبریں دیتا ہے۔ میں یقیناً علاقے میں فوجیں بھیجتا لیکن ہم نے ایسا کوئی پلان نہیں بنایا۔ امید ہے کہ ہم ایسا کوئی پلان بنانے پر مجبور نہیں ہوں گے لیکن اگر میرا ایسا کوئی منصوبہ ہوتا تو میں اخبار میں دی گئی تعداد سے زیادہ فوج علاقے میں بھیجتا۔ان کے اس بیان کے بعد مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ایران کے ساتھ فوجی مڈ بھیڑ کا امکان بعید از قیاس نہیں ہے۔اگرچہ صدر ٹرمپ نے NYTکی خبر کی تردید کی ہے تاہم پینٹاگون کی طرف سے موضوع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے موضوع سے متعلق ایک روز قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران نے امریکہ کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو اسے بھاری بدلہ چکانا پڑے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here