15 مئی 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے کہا ہے کہ ترکی کی سیرو سیاحت کو آنے والے سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ ماہ 24 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔وزارتِ ثقافت و سیاحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے ماہ اپریل میں سیاحوں کی ترکی آمد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں ماہ اپریل میں 24 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور ان آنے والے غیر ملکی سیاحوں میں سب سے زیادہ اضافہ 48 فیصد جرمن سیاحوں میں دیکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی آنے والے غیر ملکی سیاحوں میں روسی اور برطانوی سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی آنے والے غیر ملکی سیاحوں میں سب سے زیادہ اضافہ جرمن سیاحوں اس کے بعد 34 فیصد اضافے کے ساتھ روسی اور 31 فیصد اضافے کے ساتھ برطانوی سیاحوں کا نمبر آتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here