ملباگل: 30اپریل (سیدھی بات نیوز سرویس) ضلع کولار کے ملباگل میں واقع مشہور ومعروف دینی ادارہ مدرسہ عربیہ قادریہ حیدری نگر،کا سترہواں عظیم الشان اجلاسِ عام کل یکم مئی بروز بدہ شام چار بجے اے اے کنوینشل ہال میں منعقد کیا تھا، جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد یوسف صاحب تاؤلی فرمایا اور پھر بنگلور کے مشہورو معروف عالمِ دین، حضرت مولانا مصطفیٰ رفاعی ندوی صاحب کے علاوہ دیگر علماء کرام نے شرکت کی تھی،، اس اجلاس میں مہمان خصوصی علماء کرام کے پرمغز خطابات ہوئے جس میں بالخصوص مولانا محمد یوسف صاحب تاؤلی اور مولانا عبدالمعز ندوی وغیرہم نے حصولِ علم کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے، تعلیم سے زندگی کو خوبصورت بنانے کی تلقین کی اور تعلیم سے ہی دنیا میں و آخرت کی کامیاب کو بتاتے ہوئے قرآن و حدیث کی روشنی میں یہاں بڑی تعداد میں موجود، مرد و خواتین اور طلباء و طالبات کو تعلیم سے جڑے رہنے اور پھر عملی زندگی میں ا س کو اُتارنے کی نصیحت کی، اس موقع پرمذکورہ مدرسہ کے طلباء نے تقریری، تحریری، نظمیں اور نعتوں کے علاوہ مختلف زبانوں میں مکالمے پیش کرکے مدرسہ میں دی جانے والی عمدہ تعلیم کا مظاہر ہ کیا۔ تعلیمی میدان میں نمایاں کامیاب حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں انعامات دئے گئے، حضرت مولا نا مصطفیٰ رفاعی صاحب کی دعائیہ کلمات پر اس جلسہ کااختتام ہوا۔اس موقع پر مولاناسید تاج الدین بندے نواز، مولانا سمیر بیگ ندوی، اور مقامی افراد اسٹیج پر موجود تھے۔ مولانا طیب نے بہترین انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئے، جب کہ مدرسہ کے مہتمم مولانا امام الدین صاحب نے جلسہ کے انعقاد میں تعاون پیش کرنے والے، اور مہمان علماء کرام کے ساتھ ساتھ جلسہ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here