قطر:02 مئی 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)قطر نے امریکا کی جانب سے ایران سے تیل کی خریداری پر دی گئی مہلت ختم کرنے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ امریکی فیصلے سے عالمی معیشت پر مثبت نہیں بلکہ منفی اثرات مرتب ہوں‌گے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کیمطابق قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران سے تیل خریدنیپرپابندی کے فیصلیکا خود امریکا کو نقصان پہنچے گا۔ اس کیعلاوہ ایرانی تیل پرانحصار کرنیوالے ممالک براہ راست امریکی فیصلے سے متاثر ہوں گے۔انہوں‌نے امریکا پر زور دیاکہ وہ ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ واپس لے۔محمد عبدالرحمان آل ثانی نے مزیدکہا کہ قطر امریکا کی طرف سے ایران پریک طرفہ پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتا۔ امریکی فیصلے سے خطے میں جاری بحرانوں کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ اگر امریکا بحرانوں کو حل اوراختلافات دور کرن چاہتا ہیتو اسے مذاکرات کی میز پرآنا ہوگا۔خیال رہے کہ امریکا نے 22 اپریل کو ایران سے تیل خرید کرنیوالے 8 ممالک کو 2 مئی تک دی گئی مہلت میں مزید توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here