بنگلور: 29اپریل (سیدھی بات نیوز سرویس) شہر بنگلور کے مشہور و معروف ہومیوپیتھک ہیلتھ کیئر سینٹرکے زیرِ اہتمام ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی ایک کامیاب طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں دنیا کے پہلے ہومیوپیتھک کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عادل چمتھاناوالا نے شرکت کرتے ہوئے کئی مریضوں کا علاج کیا، اس طبی کیمپ میں کئی لاعلاج امراض والے مریض اور بالخصوص کینسرکی مرض سے جوجھ رہے مریض اور کوما وغیرہ سے گذرہے مریضوں نے مذکورہ ڈاکٹر سے فائدہ اُٹھایا، اور دیگر ڈاکٹروں کی رہنمائی کرتے ہوئے علاج کیا گیا، شہر بنگلور کے جملہ ہومیوپیتھک ڈاکٹرس اور طلباء کے لئے خصوصی سمینار کا انعقاد کیا گیاتھا جس میں ڈاکٹرس اور طلباء نے شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاد ل سے استفادہ کیااور ان کے مقالے کو بغور سماعت کیا، طبی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں نے شرکت کرتے ہوئے صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک معائنہ کرواتے رہے۔ اور طلباء و دیگر ڈاکٹرس نے بھی شرکت کی تھی۔کیمپ کے میزبان ڈاکٹر شاذب نقشبندی صاحب نے اس موقع پر سیدھی بات سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، نائیس ہومیوپیتھک اول دن سے ہی خدمتِ خلق کا جذبہ لئے ہوئے ہے،تجار ت سے بڑھ کر مریض کو سہولیات فراہم کرنا اور بہتر سے بہتر ڈاکٹر کی خدمات فراہم کرتے ہوئے تسلی بخش علاج کرانا ہمارامقصد ہے، انہوں نے کہا اس کیمپ کے انعقاد میں ڈاکٹر عمران خان اور محمد یوسف علی این اے ہیچ آئی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع ڈاکٹر فاطمہ چمتھانا جو ڈاکٹر عادل صاحب کی اہلیہ ہیں وہ بھی شرکت کرتے ہوئے خواتین مریضوں کا علاج کیا۔

بنگلورو میں ڈاکٹر شازب سے رابطے کے لئے اس نمبر پر فون کرسکتے ہیں:

9538879786
9066694881

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here