غزہ:16اپریل 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قطر کے تعاون سے قائم کیے گئے حمد ہسپتال کی آپریشینل سرگرمیوں میں تعاون کے لیے قطری وزارت صحت کا اعلیٰء سطحی وفد کل سوموار کو غزہ پہنچا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں الشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی ہسپتال قطر کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔ گزشتہ وفد قطر کی وزارت صحت کا وفد رافت سعد کی قیادت میں غزہ پہنچا۔ وفد میں ضیاء الدین سرھید، محمد الحموی اور مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹر شامل ہیں۔قطری وفد کی آمد پر فلسطینی وزارت صحت کے عہدیدار اور حمد ہسپتال کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رافت لبد نے استقبال کیا۔قطری وفد کی آمد کا مقصد غزہ کے مریضوں اور زخمیوں کی بحالی میں مدد فراہم کرنا اور سرجری کے عمل کے منتظر مریضوں کے آپریشنز میں ان کی مدد کرنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here