انڈونیشیا:15اپریل 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)انڈونیشیا اور سعودی عرب نے باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے اعلیٰ سطحی اتحادی میکانزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انڈونیشیا کی خبر رساں ایجنسی آنتارا کے مطابق انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو عمرے کی غرض سے اپنی اہلیہ ایریانا ویدودو کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔سعودی عرب میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے کل رات سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے ساتھ غیر سرکاری ملاقات کی۔مذاکرات میں دونوں ملکوں کے سرمایہ کاری مذاکرات اور اقتصادی تعاون میں اضافے کے لئے سربراہی سطح پر اتحادی میکانزم قائم کر کے ہر سال منّظم شکل میں اجلاس کے انعقاد پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر ویدودو نے کہا کہ انڈونیشیا سعودی عرب کے 2030 ویژن کا حصہ بننا چاہتا ہے۔ولی عہد سلمان نے بھی کہا کہ سعودی عرب توانائی اور پیٹروکیمیا کے شعبوں میں انڈونیشیا کے ساتھ تعاون کا خواہش مند ہے۔اس دوران ویدودو نے پرنس سلمان سے ملاقات سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ بھی دو طرفہ ملاقات کی جس میں فریقین نے اقتصادی تعلقات کے فروغ کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گذشتہ سال سعودی عرب اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی حجم 6.13 بلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here