15اپریل 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ انہوں نے اس ایوان کی رکن الہان عمر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی انتظامات کا حکم دے دیا ہے۔الہان عمر امریکی ایوان نمائندگان کی ایک ڈیموکریٹ رکن ہیں اور وہ کئی بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کھل کر یہ الزام بھی لگا چکی ہیں کہ ٹرمپ اُن کے خلاف “اشتعال انگیز” بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے ابھی کچھ عرصہ قبل ایک ایسی ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں الہان کی ایک تقریر کے دوران لی گئی چند تصاویر استعمال کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ویڈیو اس افریقی نژاد مسلمان خاتون اور کانگریس رکن کی ہے جو کہ ہماری سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here