15اپریل 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)رام پور میں بی جے پی امیدوار جیا پردا پر مبینہ طور پر ناشائستہ تبصرہ کرنے کے معاملہ میں ایس پی لیڈر اعظم خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اتحاد کے امیدوار اعظم خان نے جیا پردا پر تحصیل شاہ آباد میں عوامی تقریب کے دوران قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ اعظم خان نے کہا تھا جس کو ہم انگلی پکڑ کر رام پور لائے، آپ نے 10 سال جن سے نمائندگی کروائی… اس کی اصلیت سمجھنے میں آپ کو 17 سال لگے۔ میں 17 دن میں پہچان گیا کہ ان کا انڈروئیر خاکی رنگ کا ہے۔اعظم خان نے اس کے ساتھ ہی کہا تھا کہ میں اجلاس میں موجود سبھی لوگوں سے سوال کرتا ہوں کہ کیا سیاست اتنی گر جائے گی کہ 10 برس جس نے رام پور والوں کا خون پیا، جسے انگلی پکڑ کر ہم رام پور میں لے کر آئے۔ جس کا ہم نے پورا خیال رکھا۔ اس نے ہمارے اوپر کیا کیا الزام نہیں لگائے۔اس بیان کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قومی خواتین کمیشن نے اعظم خان کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹس سے پہلے ہی اعظم نے اپنے بیان پر صفائی بھی دے دی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here