نیپال:14اپریل 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)نیپال میں ماونٹ ایورسٹ کے قریب واقع قصبے لُکلا میں تنزنگ۔ ہیلری ائیرپورٹ سے سیاحوں کو لے جانے والا چھوٹا مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران ائیر پورٹ پر کھڑے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔نیپال سول ایوی ایشن کے حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تنزنگ۔ ہیلری ائیرپورٹ سے دارالحکومت کھٹمنڈو کے لئے ٹیک آف کے دوران سمٹ ائیر فرم کا چھوٹا مسافر طیارہ رن وے پر کھڑے ماننگ ائیر فرم کے ہیلی کاپٹر سے جا ٹکرایا۔حادثے میں طیارے کا پائلٹ اور ہیلی کاپٹر کے قریب کھڑے 2 پولیس اہلکار ہلاک اور اطراف کے 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے کھٹمنڈو منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم طیارے میں سوار چار سیاحوں اور ایک ائیر ہوسٹس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔حادثے کے بعد تنزنگ۔ ہیلری ائیرپورٹ کو عارضی طور پر پروازوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here