بنگلور:13اپریل (سیدھی بات نیوز سرویس )کرناٹک میں اٹھارہ اپریل کو ووٹنگ ہونے جارہی ہے ، ریاست بھر سمیت بنگلور میں بھی انتخابی ریالیاں زوروں پر چل رہی ہیں۔کہیں کانگریس کی تو کہیں بی جے پی کی اور کہیں آزاد اُمیدواروں کی انتخابی ریلیاں راستوں کو چیرتے ہوئے جارہی ہیں، کہیں ٹرافک جام کا منظر تو کہیں بھاشن دیتے نیتاؤں کے پیچھے نعرے لگانے والی بھیڑ، اس درمیان پرکاش راج جو کہ بنگلور سنٹرل کے آزاد اُمیدوار اور کانگریس کو ٹکر دینے والے مانے جارہے ہیں انہوں نے اپنا انتخابی منشور ایک خصوصی نشست میں جاری کردیاہے، عوام کے نام سے موسوم انتخابی منشور میں انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ عوام کے بنیادی مسائل کی جانب توجہ دیتے ہوئے اسے ایک مثالی حلقہ بنانے کی کوشش کریں گے، پچھلے سالوں میں جو کام نہیں ہوئے ، اس کو پورا کریں گے۔ انہوں نے اپنے انتخابی تشہیر میں جہاں بنیادی عملی سطح پر کرنے والے کاموں کو گنواتے ہوئے، عوام کو خوابوں کی دنیا سے دور رکھا ہے اور کہاہے کہ بی بی ایم پی اور ریاستی حکومت میں تال میل بڑھا کر جتنا ممکن ہوسکتاہے حلقے کے لئے ترقیاتی کام کرنے کی کوشش کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ صاف و شفاف شہر کے علاوہ، آمد ورفت کی سہولیات، شفاف ہوا کے لئے پارکوں کا انتظام اور دیگر سہولیات کا وعدہ کیاہے ، ایک طرف جہاں پرکاش راج کو صرف اداکار ہونے کی وجہ سے عوام کے قریب ہونے کاشوشہ چھوڑا جارہاہے،وہیں مختلف علاقوں کی ریالیوں عوام کو خود سے ریالی میں جڑتے ہوئے دیکھا گیا ، کل ان کی ریالی شواجی نگر حلقے میں انتخابی جلوس نکالا گیا اور آج اولڈ مدراس روڈ میں انتخابی ریالیوں میں حامیوں کو دیکھا گیا، اور یہاں بھی وہ اپنی ترقیاتی کاموں کوگنواتے ہوئے نظر آئے ..

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here