بنگلور: 10اپریل ( سیدھی بات نیوز سرویس) بنگلور سنٹرل سے پارلیمانی انتخاات میں حصہ لینے والے آزاد اُمیدوار پرکاش راج نے آج اپنی انتخابی مہم ریالی کا آغاز راجہ جی نگر سے کیا ، اور متعلقہ علاقوں میں خوب گھوم پھر کر انتخابی مہم چلائی ، اس موقع پر انہوں نے اپنے حلقہ کے ووٹروں سے اپیل کی کہ ووٹ کرتے وقت دھرم، ذات کو نہ دیکھیں یہ دیکھیں کہ اب تک تمہارے مسائل کو کس نے حل کیا، آپ نے جس پر بھروسہ کیا تھا ، اس نے کبھی آکر آپ سے بات کی یامسائل کے بارے میں پوچھا، پانی ، بجلی اور بنیادی سہولیات کو بارے میں بات کی، راستے کی تنگی کو دور کرنے کا وعدہ کیا اورکیا اس کو پوراکیا، جرائم میں کتنی کمی آئی، پانی مہینے میں کتنے دن آتاہے، آتا ہے بھی کہ نہیں ، اس طرح بنیادی مسائل کی جانب عوام کی توجہ مبذول کرتے ہوئے پرکاش راج نے کہا کہ اب تبدیلی کا وقت آگیاہے، اپنے حقوق کو مانگنے کا وقت آگیاہے، انہوں نے کہا کہ اپنے ووٹوں کو ضائع نہ کریں، اور ایک صحیح لیڈر کا انتخاب کریں جو عوام کی مانگوں کو پارلیمنٹ میں اُٹھاسکے۔ اس موقع پر ان کے حامیوں اور مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ان کے قدم سے قدم ملا کر ووٹ کی اپیل کرتے ہوئے دیکھی گئی۔

       MVI_1087

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here