سعودی عرب:07اپریل 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)سعودی عرب کی بے آب وگیاہ سر زمیں بعض ایسے علاقے بھی موجود ہیں جو قدرتی حسن کا شاہکار ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے پیشہ ور فوٹو گرافروں نے حال ہی میں مملکت کے ایک ایسے گوشے سے پردہ اٹھایا ہے جسے مملکت سے اندر اور باہر کم ہی لوگوں نے دیکھا ہوگا۔نظروں کو خیرہ کر دینے والے یہ حسین مناظر شمال مغربی سعودی عرب کے تبوک شہر کے ہیں۔ یہ علاقہ سعودی عرب کے سیاحتی اور صنعتی مرکز ‘نیوم سٹی’ کےقریب واقع ہے۔ یہاں بہ یک وقت پہاڑی، اور سمندری جمالیاتی حسن پر مشتمل ہیں۔فوٹو گرافروں نے اس علاقے کے خوبصورت قدرتی مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو اُنہیں بہت زیادہ پسند اور شیئر کیا گیا۔ان دیکھے مقاماتالعربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق قدرتی حسن کے شاہکار تبوک میں واقع ان مقامات اور جگہوں کو راس الشیخ حمید، شرما، قیال، اللوز پہاڑی چوٹیاں، الدیسہ، الزیتہ اور الظہرکے نام سے جانی جاتی ہیں۔بحر الاحمر کے کنارے واقع نیوم سٹی کی خوبصورتی کو ایک ویڈیو کے ذریعے نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی۔ تازہ تصاویر اس علاقے کے حسن کو نمایاں کرنے کا ایک نیا اضافہ ہے۔ایک مقامی فوٹو فراگر محمد فواز نے کہا کہ میں نے اس علاقے کی سیر اور اس کے بعض مقامات اور مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ ان مناظر کوسوشل میڈیا پرشیئر کیا گیا۔ میں نے آج تک اس جیسے مقامات نہیں دیکھے۔ یہ خوبصورت وادیاں اب سامنے آ رہی ہیں اور انہیں کم ہی نظروں نے دیکھا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here