28مارچ2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)گذشتہ روز چین ک اعلیٰ سطحی وفد نے سعودی عرب کے دورے کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض کے یمامہ شاہی محل میں ملاقات کی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمہوریہ چین کے مشیر دفاع میجر جنرل وی وونگ خاہ کی قیادت میں وفد نے سعودی قیادت سے دوطرفہ فوجی تعاون اور دیگر امور پر بات چیت کی۔بعد ازاں چینی وفد نے المعذر میں سعودی ولی عہد کے دفترمیں شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔چینی وفد اور سعودی قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون کے علاوہ علاقائی اور اہم عالمی امور بھی زیربحث آئے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے موقع پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیرخارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف، سعودی عرب میں چین کے سفیر شی ہونگ وی، چین کی بری فوج کے ڈپٹی چیف لیوفاہ شنگ اور عسکری کونسل کی تعلقات عامہ کمیٹی کےچیئرمین سونگ یان چائو بھی موجود تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here