سعودی عرب:24مارچ2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)سعودی عرب میں مکہ معظمہ میں ملک میں پھولوں کا سب سے بڑا پارک تیار کیا گیا ہے جس میں رنگا رنگ اور انواع و اقسام کی مہکوں والے لاکھوں پھول ایک خوبصورت اور دیدہ زیب قالین کا منظر پیش کررہےہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے مکہ معظمہ میں ہونے والی اس سماجی اور تفریحی سرگرمی پر روشنی ڈالی اور بتایا ہے کہ پھولوں کی کیاریوں کو انجینیرنگ اور اسلامی نقوش کے مطابق سجایا گیا اور یہ شہر مقدس میں پھول میلے کے درمیان پھولوں کا سب سے بڑا قالین بن چکا ہے۔ پھول میلے میں مختلف سائز اور رنگ کے ایک ملین پھول موجود ہیں۔رنگا رنگ پھولوں کی اس قالین کے لیے 185 میٹر طویل اور 45 میٹر چوڑی جگہ مختص کی گئی ہے۔ پھولوں کے باغ کو دیکھنے ملک کے کونے کونے سےزائرین وہاں پہنچ رہے ہیں۔ مکہ میں عمرہ کی ادائی کی سعادت حاصل کرنے والے بھی اس باغ کی سیر کرتے اور پھولوں کے ساتھ اپنی یادگاری تصاویر بناتے ہیں۔ بعد ازاں ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا جاتا ہے۔شہری پورے پورے خاندان کی شکل میں پھول میلے میں آتے ہیں۔ خواتین اور بچے خاص طورپر اس باغ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔مکہ معظمہ سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ انجیمیر راید سمر قندی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پھول میلہ مکہ میں اپنی نوعیت کا پہلا میلہ ہے۔ شہریوں اور عوام الناس کی طرف سے اس کی بہت زیادہ پذیرائی کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here