جھنجھنو:24مارچ2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع) راجستھان میں جھنجھنو لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار اور مانڈوا اسمبلی حلقہ کے ممبر اسمبلی نریندر كھيچڑ پارٹی کی موجودہ رکن پارلیمنٹ سنتوش اہلاوت سے سورج گڑھ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ملنے پہنچے تو انہیں سنتوش اہلاوت کے حامیوں کے غصہ کا سامنا کرنا پڑا۔سنتوش اہلاوت جھنجھنو راجستھان سے بی جے کی موجودہ ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ پارٹی نے اس مرتبہ ان کا ٹکٹ کاٹ کر بی جے پی ممبر اسمبلی نریندر كھيچڑ کو دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سے سنتوش اہلاوت کافی ناراض ہیں۔ ان کی ناراضگی کے مدنظر نریندر كھيچڑ ان کو منانے گزشتہ روز ان کے گھر گئے تو وہاں موجود سنتوش اہلاوت کے حامیوں نے ان کے خلاف نعرے بازی کی اور نازیبا تبصرے کیے۔اس سلسلے میں سنتوش اہلاوت نے کہا کہ ان کا ٹکٹ کٹنے سے ان کے حامیوں میں کافی ناراضگی ہے اور یہ واقعہ ان کا رد عمل ہے۔ اس سے پہلے ٹکٹ نہ ملنے پر سنتوش اہلاوت نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ٹکٹ کاٹنا ان کی سیاسی بالا دستی کو ختم کرنے کی سازش ہے، وہ اسے ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ادھر نریندر كھيچڑ نے اس واقعہ پر کسی طرح کا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here