19مارچ2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)عالمی کپ 2019 کے لئے ٹکٹوں کی فروخت 21 مارچ سے شروع ہونے والی ہے۔ اس بار کرکٹ کا یہ مہا کنبھ انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ میچ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت 21 مارچ سے شروع ہو گی۔ انگلینڈ میں اسٹیڈیم چھوٹے ہیں اس لئے ٹکٹوں کو لے کر مارا ماری ہونے والی ہے۔ خاص کر ہند۔ پاک میچ کے لئے تو ٹکٹوں کی زبردست مانگ ہے۔ہند۔ پاک کے درمیان 16 جون کو مقابلہ مانچیسٹر کے میدان پر کھیلا جانا ہے۔ یہاں اسٹیڈیم میں صرف 25 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ لیکن آئی سی سی کے پاس چار لاکھ سے زائد لوگوں نے ٹکٹ کے لئے درخواستیں دی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ فائنل سے بھی زیادہ لوگ اس میچ کو دیکھنا چاہتے ہیں۔اس بار عالمی کپ میں فروخت کے لئے 8 لاکھ ٹکٹ رکھے گئے ہیں۔ لیکن اس کے لئے 30 لاکھ سے زیادہ دعویدار ہیں۔ یعنی زیادہ تر مداحوں کو اس بار مایوسی ہی ہاتھ لگے گی۔ آئی سی سی کے مطابق، ویب سائٹ پر پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر ٹکٹ دئیے جائیں گے۔ ٹکٹ خریدنے کے مستحق صرف وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے ٹکٹ کے لئے پہلے درخواستیں دی ہیں۔آئندہ 30 مئی سے ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس بار 10 ٹیمیں میدان میں ہیں اور ہر کسی کو ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلنا ہے۔ ٹیموں کا موجودہ فارم کب کس کو پٹخنی دے دے اس کی کوئی ضمانت نہیں۔ یعنی کوئی بھی ٹیم اس بار چیمپئین بن سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here