19مارچ2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیو رچرڈسن نے ہندوستان اور پاکستان کے ورلڈ کپ میچ پر بڑا بیان دیا ہے۔ رچرڈسن کے مطابق، آئندہ عالمی کپ کے دوران ہونے والے ہندوستان اور پاکستان مقابلہ پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔رچرڈسن نے کہا کہ دونوں ہی ٹیمیں آئی سی سی کے ساتھ کھیلنے کو لے کر پابند عہد ہیں اور ان دونوں کے درمیان 16 جون کو مانچیسٹر میں ہونے والا مقابلہ طے شدہ وقت پر ہو گا۔ پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں ہندوستان کے 40 سی آر پی ایف جوانوں کے مارے جانے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ رشتہ نہیں رکھنے کی بات کہی تھی اور تبھی سے اس مقابلہ پر خطرہ منڈلا رہا تھا۔پلوامہ حملے کے بعد آئی سی سی کو خط لکھ کر پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنے اور باقی ملکوں کے ذریعہ بھی پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس پر رچرڈسن نے کہا  سبھی شراکت دار ٹیموں نے ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے ہیں اور اس وجہ سے عالمی کپ کے ہر میچ میں انہیں کھیلنا ہو گا۔ اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے منع کرتی ہے تو پھر اس میچ کا پورا پوائنٹ دوسری ٹیم کو دے دیا جائے گا۔آپ کو بتا دیں کہ گوتم گمبھیر نے عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیلنے کی اپیل کی ہے۔ گوتم گمبھیر نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ اگر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ فائنل ہوتا ہے تو ہندوستان کو تب بھی فائنل میچ نہیں کھیلنا چاہئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here