بنگلور: 17مارچ (سیدھی بات نیوز سرویس ) ریاست کرناٹک کی مشہور ومعروف بنگلور بیس کمپنی آئی ایم اے گروپ آف کمپنیس مختلف تجارتی شعبوں میں اپنے قدم جماتے ہوئے مسلسل ترقیات کی جانب گامزن ہے، سونا چاندی، زمینات، سوپر مارکیٹ، دوائی و دیگر میدانوں میں قسمت آزمائی کے بعد آج مذکورہ کمپنی نے عطریات کے میدان میں بھی قدم رکھ کر اس میدان میں بھی اپنی پہنچان قائم کرنے کی ٹھان لی ہے، آج صبح گیارہ بجے شہر بنگلور کے مشہور ومعروف تجارتی علاقے، فریزر ٹاؤن کے کولس روڈ پر اپنے نئے عطریات کے شوروم کا افتتاح، دعائیہ نشست کے ساتھ کیا، ریان لکسری عود اینڈ پرفیومس کے نام سے شاندار شوروم کے افتتاحی تقریب کے موقع پر سیدھی بات سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے مینیجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ آئی ایم اے کمپنی کا مقصد ہی ہے کہ حلال اور پاکیزہ تجارت میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے ، کمپنی سے وابستہ احباب کو تسلی بخش منافع دے سکیں، اور عوام کو بھی تسلی ہوکہ ان کی سرمایہ کاری صحیح جگہ پر ہورہی ہے، اور آئی ایم اے کمپنی نے ٹھان لیا ہے کہ وہ قوم وملت کی اسی طرح خدمت کرتے رہیں گے اور پھرمختلف میدانوں میں قوم کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگاری مہیا کرنے کے ذرائع پیدا کرتے رہیں گے۔ ملحوظ رہے کہ اس افتتاحی نشست میں کمپنی کے ڈائرکٹرس میں سے جناب نظام الدین، جناب نوید صاحب، جناب ناصر حسین و دیگرذمہداران موجود تھے، دعائیہ نشست میں عوام نے بھی حصہ لیتے ہوئے خریداری کی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here