امریکہ:14مارچ2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں کوئی خطرہ نہیں مول لینا چاہتا لہذا 737 کی نئی ساخت کے طیارے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ یورپ، چین اور دیگر ممالک کی جانب سے بوئنگ کمپنی کے 737میکس جیٹ طیاروں کی پروازیں معطل کرنے کے بعد گزشتہ روز امریکہ نے بھی ادارے کے طیاروں کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایتھیوپین ایئرلائنز کے جہاز کے حادثے کے بعد جہاز کے تحفظ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے جس میں 157 افراد ہلاک ہوئے۔واضح رہے کہ 5 ماہ سے کم عرصے کے دوران اس ساخت کے طیارے کا یہ دوسرا حادثہ تھا۔امریکی امریکی شہری ہوا بازی کے محکمے نے نئے سیٹلائٹ ڈیٹا اور اتوار کے روز عدیس ابابا کے نزدیک ہونے والے طیارے کے حادثے کا ثبوت دیکھا ہے جس کے بعد طیاروں کی پرواز معطل کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔چھ سال میں دوسری بار اس محکمے نے بوئنگ کے طیاروں کی پروازیں روکی ہیں۔بوئنگ کمپنی کےایک وکیل ٹم گریسکی نے کہا ہے کہ طیاروں کو معطل کرنے سے بوئنگ کو وقت میسر آگیا ہے کہ وہ مسائل پر قابو پائے اور مزید کسی ممکنہ بحران سے باہر نکل آئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here