برازیل:14مارچ2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)برازیل میں ساؤ پاؤلو سے 51 کلو میٹر دور واقع شہر سوزانو کے ایک اسکول میں گزشتہ روز صبح کھیلی جانے والی خون کی ہولی میں پانچ طلبہ سمیت 7 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ایک مسلح نوجوان اور اس کے ساتھی کی جانب سے کی جانے والی اندھادھند فائرنگ سے مارے جانے والے طلبہ کی عمر 15 سے 17 سال کے درمیان ہے۔علاوہ ازیں دو خواتین ٹیچر بھی واقعے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں جن کی عمریں 38 اور 59 سال تھیں ۔بعد ازاں دونوں حملہ آوروں نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔اس واقعے میں کم از کم 17 افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here