14مارچ2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)آسٹریلیا کے خلاف 3-2 سے سیریز ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے بڑا بیان دیا ہے۔ ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے آخری ون ڈے سیریز ہارنے پر جب وراٹ کوہلی سے ورلڈ کپ کے دعویداروں پر سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم فیورٹ کے طور پر ورلڈ کپ کا آغاز نہیں کرے گی۔ وراٹ کوہلی نے پریس کانفرنس میں کہا، ‘مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ٹیم ورلڈ کپ میں فیورٹ کے طور پر شروعات کرے گی۔ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مضبوط نظر آ رہی ہیں۔ ہم بھی مضبوط ہیں اور اب آسٹریلیا کی ٹیم کا توازن بھی درست نظر آ رہا ہے۔ پاکستان اپنے دن پر کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے۔ لہذا یہ بہت اہم ہے کہ آپ ورلڈ کپ میں کس ذہنیت کے ساتھ اترتے ہیں۔آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز ہارنے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ٹیم اور کھلاڑی اس شکست سے مایوس نہیں ہیں، لیکن انہوں نے مانا کہ ورلڈ کپ میں کامیاب ہونے کے لئے صحیح فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔ کوہلی نے ساتھ ہی کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم متوازن ہے اور صرف ایک ہی جگہ کے لئے جدوجہد ہے۔کوہلی نے میچ کے بعد کہا، ” ایمانداری سے کہوں تو ہم میں سے کوئی بھی کھلاڑی مایوس نہیں ہے، نہ ہی کسی طرح کا کوئی پچھتاوا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here