13مارچ2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)پرینکا گاندھی نے کانگریس جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے ٹوئٹر پر کچھ اور لکھتے ہی پوری طرح چھا گئیں۔ انھوں نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں مہاتما گاندھی کے سابرمتی آشرم کی سادگی اور وہاں موجود سچائی کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے لکھا کہ سابرمتی کی فخر آمیز سادگی میں سچ کا بسیرا ہے۔ پرینکا کا یہ ٹوئٹ لوگوں کو بہت پسند آ رہا ہے کیونکہ اس میں ایک سادگی ہے اور کسی طرح کا سیاسی طنز یا خراب زبان کا استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ ان کے پہلے ٹوئٹ نے لوگوں کا دل جیت لیا۔پرینکا گاندھی نے اس کے بعد ایک اور ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے اپنی طرف سے کچھ نہ لکھتے ہوئے مہاتما گاندھی کا ایک جملہ لکھا جو تشدد اور محبت کے فرق کو نشان زد کرتا ہے۔ انھوں نے مہاتما گاندھی کا جو جملہ لکھا وہ اس طرح ہے میں تشدد کی اس لیے مخالفت کرتا ہوں کہ جب تشدد سے کچھ اچھا حاصل ہوتا ہے تو وہ جز وقتی ہوتا ہے لیکن اس سے جو برائی پیدا ہوتی ہے وہ مستقل ہوتی ہے۔دراصل جب پرینکا گاندھی ٹوئٹر پر آئی تھیں تو 24 گھنٹے کے اندر ان کے فالوورس تیزی سے بڑھے تھے اور وہ سرخیوں میں آ گئی تھیں۔ اس کے بعد ان کے ٹوئٹ کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار تھا لیکن تقریباً ایک مہینے بعد انھوں نے کوئی ٹوئٹ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ 11 فرور کو پرینکا گاندھی کا ٹوئٹر پر آفیشیل اکاؤنٹ بنا تھا۔ پرینکا کے ٹوئٹر پر آتے ہی لوگوں نے انھیں ٹیگ کرنا شروع کر دیا تھا لیکن پرینکا نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔ حالانکہ سوشل میڈیا پر ان کا استقبال پورے جوش کے ساتھ ہوا تھا اور پہلے ہی دن ان کے فالوورس 68 ہزار کی تعداد پار کر چکے تھے۔ فی الحال ٹوئٹر پر پرینکا گاندھی کے فالوورس کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here