بیدر:13مارچ2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)(محمدامین نواز)میسور کی مسلم کو آپریٹیو بینک لمیٹیڈ کی میٹنگ ہال، نیوسیاجی راؤ روڈ، میسور میں کرناٹکا اردو اکادمی بااشتراک دی مسلم کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ، میسور کے زیر اہتمام عالمی نعتیہ مشاعرہ و سمینارکا انعقاد عمل میں آیا ۔ پہلا سیشن کا آغاز دوپہر 3.30بجے سمینار منعقد کیا گیاجسکا افتتاح جناب مبین منور ، چیرمین کرناٹکا اردو اکاڈمی اور ڈاکٹر سید تقی عابدی، بین الاقوامی شاعر ، محقق ، نقاد، کینڈانے کیا۔سمینار کا آغاز مولانا غلام ربانی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ جناب اقبال شہباز رکن کرناٹکا اردو اکاڈمی نے تمام کا استقبال کیا۔محبتوں کے شجر کی آبیاری کے ذریعہ علامتی طور پر سمینار کا افتتاح کیا گیا۔ سمینار میں مقالات پیش کرنے والوں کے نام اس طرح ہیں مولانا مفتی باقر ارشد صدر آل انڈیا ملی کونسل ریاست کرناٹکا شاخ نے ” طب نبوی ﷺ “کے عنوان پر‘ جناب علیم صبانویدی نے ” نعت گوئی کیہئیتیں ” ، جناب غلام ربانی فدا نے “کرناٹکا میں نعتیہ شاعری ” ، جناب سلیمان خان جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل شاخ ریاست کرناٹک نے “غیر مسلم نعت گو شعراء ” اور ڈاکٹر سراج قادری ، مدیر دبستان نعت نے “ہندوستان میں فروغ نعت کے امکانات ” کے عنوانوں پر مقالہ جات پیش کئے۔ مولانا حجتہ الاسلام سید محمد عباس سجادی، عبدالرحمن شریف ڈائرکٹر مسلم کو آپریٹیو بینک لمیٹیڈ و اڈمنسٹریٹر، فاروقیہ بائس ہائی اسکول، مشتاق سعید رکن ، کرناٹکا اردو اکاڈمی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے ۔ ڈاکٹر سید تقی عابدی شاعر محقق و نقاد نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔مشہور شاعر شفیق عابدی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اسی ہال میں رات9.00بجے عالمی نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت جناب مبین منور ، چیرمین،کرناٹکا اردو اکاڈمی نے فرمائی ۔ مشہور شاعر شفیق عابدی نے مشاعرے کی نظامت کی۔مسلم کو آپریٹیو بینک لمیٹیڈٖ کے سابق صدر و ڈائرکٹر میر ہمایوں اور ڈ ائرکٹر نثار احمد خان نے مہمانوں کی گلپوشی اور انہیں مومنٹو پیش کئے۔ میسور کے مصور خداداد جناب عباس شریف نے اپنے ہاتھوں سے پینٹ کردہ آزاد ہندوستان کے اولین مرکزی وزیر برائے تعلیم مولانا ابو الاکلام آزاد کی تصویر پیش کی۔ بینک کے سابق صدر و ڈائرکٹر میر ہمایوں اور نثار احمد خان نے حاصل کی اور ذیل کے شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ ڈاکٹر سید تقی عابدی کینڈا، شاعر خلیج جلیل نظامی دوحہ قطر، کمار انصاری کویت، فاروق جائیسی کانپور، شرف نانپاروی دہلی، ، سید احمد راحل، میسور ، حسن علی خان حسن چن پٹن،اسجد بنارسی، شیخ حبیب بنگلور، انور خان انور ہاسن، ناشر علی پوری، ڈاکٹر سہیل نظام بربری ہبلی، سید باشاہ، ساغر بلگام، م پ راہی شیموگہ، گوہر عباس کرگاول، حکیم سعید میسور، ابراہیم نفیسم بنگلور، ، طیب بنارسی، ندیم فاروقی ، بنگلور ، سہیل نظامی بنگلور ۔***

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here