بیدر:13مارچ2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)(محمدامین نواز)۔ریاستِ کرناٹک میں لوک سبھا کے انتخابات دو مرحلو ں یعنی18اور 23؍اپریل کو رائے دہی ہوگی ۔جس کے پیش نظر ریاستِ کرناٹک میں 23اور24اپریل کو طے شدہ کامن انٹرنس ٹسٹ (سی ای ٹی)امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔رائے دہی اور سی ای ٹی امتحان کی تاریخ کے درمیان ٹکراؤ ہورہا تھا جس سے رائے دہی کا عمل متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔ اس مشکل مسئلہ کے تحت سی ای ٹی امتحان کی تاریخ ملتوی کردی گئی ہے۔کرناٹک ایگزامنیشن اتھاریٹی نے پریس نوٹ کے ذریعے اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سی ای ٹی 29اور30؍اپریل کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیرون ریاست کے اُمیدواروں کیلئے کنڑا زبان کا امتحان یکم؍ مئی کو ہوگا۔ سی ای ٹی امتحان کیلئے ریاست اور ویرون ریاستوں کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آنے والی ہیں۔***

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here