12مارچ2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)حج اور عمرہ کی غرض سے سعودی عرب جانے والے زائرین کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ مملکت کی وزارت حج اور عمرہ حجاج اور متعمرین کے لئے الیکٹرانک ویزہ کے اجراء کے ایک منصوبے پر عمل کر نے والی ہے جس کے نافذ العمل ہونے پر زائرین چند منٹوں میں ویزہ حاصل کر سکیں گے۔حج اور عمرہ کے الیکٹرانک پلیٹ فارم کے عمومی نگران عبدالرحمان شمس نے انکشاف کیا ہے مجوزہ ویب پورٹل کے ذریعے غیر سعودی حجاج اور متعمرین مختلف سروسز پیکج منتخب کر کے آن لائن ویزے کی درخواست دے سکیں گے۔مڈل ایسٹ براڈکاسٹنگ سینٹر ایم بی سی سے ایک انٹرویو میں عبدالرحمان شمس نے بتایا کہ فی الوقت مملکت سے باہر عمرہ اور حج کی خاطر سعودی عرب آنے والے حجاج اور معتمرین اپنے اپنے ملکوں میں حج اور عمرہ کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے سے ویزہ اور اپنی پسند کے پیکج منتخب کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ الیکٹرانک ویزہ کی سہولت متعلقہ ملکوں میں حج اور عمرہ کے لئے رجسٹرڈ اداروں کو دی جائے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ان کی وزارت سعودی عرب میں وزارت خارجہ اور داخلہ کے ساتھ مل ایسا طریقہ کار وضع کرنے میں مصروف ہے کہ جس کے تحت حجاج اپنا پاسپورٹ سفارتخانہ بھیجے بغیر متعلقہ ویزہ حاصل کر سکیں۔عبدالرحمان شمس نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ اگر حجاج آن لائن پورٹل کے لئے درکار معلومات درست انداز میں فراہم کریں گے تو ان کے لئے چند ہی منٹوں میں ویزہ کا حصول ممکن ہو جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here