بنگلور: 11مارچ (سیدھی بات نیوز سرویس ) ہیچ بی آر لے آؤٹ ، روبرو بی ڈے کامپلیکس ، زیڈکے موٹارس نامی شوروم کا افتتاح ،کرناٹک کے وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان کے ہاتھوں عمل میں آیا، بی زیڈ موٹارس کے مالک اور ذمہداران کو مبارکبادی پیش کی، محمد فاروق جو کہ اس شو روم کے مالک ہیں انہوں نے بتایا کہ اس شوروم میں تمام تر کمپنیوں سے وابستہ نئی سواریاں اورٹو وھیلرس بک کراسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگلے دنوں میں وہ مزید تما م تر سہولیات سے وابستہ شوروم کھولیں گے: سرکار سے اپیل بھی کی کہ وہ ٹو وھیلیر کی خریداروں کے لئے ٹیکس میں کمی لائے کیوں کہ یہ ہر متوسط طبقہ اور غریبوں کے استعمال میں لائی جانے والی ضرورت ہے۔ اس موقع پر نئی نئی اسکیم بھی متعارف کرائے گئے ہیں، رجسٹریشن اور دیگر کئی ضروری خدمات کو اس شوروم میں مفت فراہم کئے جانے کی بھی بات کہی : اس موقع پرمیڈیا نمائندوں کے ساتھ کئی لوگ شریک تھے۔

    

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here