بنگلور : 11مارچ (سیدھی بات نیوز سرویس ) ناصح پبلک اسکول بنگلور میں دو دن قبل امسال دسویں سے فارغ ہونے والے طلباء کے اعزاز میں خوبصورت گریجویشن ڈے کا انعقاد کیا گیا تھا ،جس میں مہمان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا اکبرشریف ندوی نے شرکت کرتے ہوئے طلباء کو حصول علم کے مقصد کو طئے کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ، عصری و دینی علوم میں آگے بڑھتے ہوئے اپنی پہنچان کو برقرار رکھنے کی نصیحت طلباء و حاضرین کو دی: ملحوظ رہے کہ پانچ طلباء امسال فارغ ہوئے جس میں دو حافظ قرانبھی تھے جو عصری علوم کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کو مکمل کیا۔ اس موقع پر طلباء کے سرپرستان موجود تھے، اسکول کے بانی مولانا شبیر صاحب حسنی ندوی نے طلباء کی بھرپور ہمت افزائی کی اور اسکول کو دنی و دنیوی علوم کا سنگم بنا کر اس کی کامیاب پر اللہ کا شکر بجالایا،فارغ طلباء نے اپنے اپنے احساسات اور جذبا ت بھی مختصر وقت میں بیان کیا، مولانا اکبر شریف ندوی صاحب کے دعائیہ کلما ت پر یہ نشست برخاست ہوئی ۔۔ملحوظ رہے کہ اس سے ایک دن قبل یہاں طالبات کے لئے بھی ایک مخصوص گریجویشن تقریب سجائی گئی تھی جس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر نکہت تبسم آبرو جو کہ مسلم یتیم خانہ کے جوائنٹ سکریٹری اور سرکاری ہیلتھ اینڈ فیملی محکمہ کی ایکژیکیٹرڈائرکٹر ہیں، سات ہی ادا فاطمہ کے اے ایس جو کہ محکمہ اقلیت کہ جوائنٹ ڈائرکٹر ہیں اعزازی مہمان کے طو رپر شریک ہوئی ، اس مجلس میں تیرہ فارغ تیرہ طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا جس میں ایک طالبہ وہ تھی جس نے اپنی ابتدائی تعلیم اسی اسکول میں پڑھتے ہوئے جملہ تیرہ سال گذارے اور ایک طالبہ وہ تھی جو اپنی تعلیم کے دوران حفظِ قرآن بھی مکمل کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here