بیدر:11مارچ2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)(محمدامین نواز)۔بھارتیہ ایجوکیشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی جانب سے بیدر شہر کے جھرا فنکشن ہال میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا انعقا دعمل میں آیا۔اس پروگرام میں خصوصی طورپر ڈاکٹر عرفانہ سی آر پی کو مدعو کیا گیا تھا ۔اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پرمسٹر مہانتیش بیلگیIAS بیدر ضلع پنچایت کے چیف سکریٹری اور اسپشیل مہمان مس اایشیا ء پیسفیک 2017-18سبھا جین بھی شریکِ پروگرام رہیں ۔پروگرام میں خواتین کی اہمیت اور کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ حیات میں خواتین کے کردار پر سیر حاصل خطاب ہوا۔ اور اس موقع پر ’’ چیلنجوں کے خلاف مکمل مضبوط مؤقف کے ساتھ ایک مثالی کردار نبھاتے ہوئے کمیونیٹی میں ماڈل رول بننے والی‘‘ ڈاکٹر سرور عرفانہ سی آر پی کو مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں اعزاز و تہنیت پیش کرتے ہوئے انھیں سرٹیفکیٹ کے ساتھ مومنٹو پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور درخشاں مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اِظہا رکیا ۔ڈاکٹر عرفانہ کو پُر وقار اعزاز وتہنیت پیش کئے جانے پر اُردو اساتذہ میں خوشی کی لہر دیکھی گئی۔***

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here