بیدر:11مارچ2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)(محمدامین نواز)۔محترمہ سید ہ عشرت صدر معلمہ ریڈ روز اسکول کے بموجب رائیل ایجوکیشن سوسائٹی بیدر کے زیر اہتمام ریڈروس اسکول میں اسکولِ ہذا کے طلباء و طالبات کی جانب سے دو روزہ ’’ایکٹویٹی شو2019‘‘ کا انعقاد عمل میں آیا‘ جس کا افتتاح جناب محمد زبیر پاشاہ سکریٹری رائیل ایجوکیشن سوسائٹی بیدر نے فتیہ کاٹ کر کیا ۔اس موقع پر رائیل ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب صفہان الحق ‘نائب صدر شعیب الحق و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔اس ایکٹویٹی شو میں طلباء و طالبات نے نصابی سرگرمیوں کے ذریعہ ایسی متعدد سرگرمیاں پیش کی کہ جس سے نصاب کو کھیل کھیل میں یا سرگرمیوں کے ذریعہ ناظرین کو بہتر انداز میں ایک پیغام دیا ۔اس دو روز ہ ایکٹویٹی شو میں طلباء و طالبات نے ملک ہندوستان میں بسنے والی تمام مذاہب کے تاریخی ماڈلس بناکر ناظرین کو قومی یکجہتی کا بے مثال پیغام دیا ۔ریڈ روزانتظامیہ کی جانب سے طلباء میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے اس طرح طلباء کا ’’ایکٹویٹی شو ‘‘ قابلِ ستائش ہے ۔طلباء نے آج کے اس جدید دور میں قدم رکھتے ہی اپنے بھر پور حوصلو ں کے ساتھ سائنس‘ تاریخ‘ جغرافیائی‘ کیمیات‘ فلکیات ‘طبی‘ زراعت ‘انجینئرنگ ‘حیاتیات‘ حیوانات ‘ نباتات‘ شعبہ جات میں بہتر معلومات کے علاوہ بہتر انداز میں ناظرین کو سمجھایا ۔اس طرح کے ایکٹویٹی شو سے بچوں میں ایک نئی اُمنگ پیدا ہوتی ہے اور دیکھنے والے بچوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ۔ ناظرین نے ریڈ روزے انتظامیہ کے ذمہ داران کی اس کاوشوں کو خوب سراہا اور کہا کہ یہ شو دیگر مدارس کیلئے قابلِ تقلید ہے ۔ اس ایکٹویٹی شو کو دیدہ زیب اور معلومات سے بھر پور کے علاوہ سائنس و ٹیکنا لوجی‘ صنعت‘ کلچر‘ تاریخ ‘اسلامیات ‘اور تاریخی و سائنسی ماڈلس کو خوبصورت بنانے میں طلباء و اساتذہ کی محنت بھی شامل ہے۔بچوں میں سائنسی شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ سائنسدان کس طرح بنتے ہیں اور کس طرح تحقیق و تجربات کئے جاتے ہیں بتایا ناظرین کو سمجھایاگیا۔مذکورہ بالا اکٹویٹی شو کے انتظامات میں اسکول ہذا کے اساتذہنے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔***

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here