ہالینڈ :11 فروری 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)ترکی کی کاروباری شخصیات آتیلا اُسلو اور یلدر آئی کھارا ایر کے، ہالینڈ اور بینے لکس ممالک کے سب سے بڑے، ہوٹل میں رکھنے کے لئے بوئنگ 747 طیارے کی منتقلی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔دنیا کے بڑے ترین طیاروں میں شمار ہونے والے اس 747بوئنگ طیارے کا وزن 170 ٹن ہے اور اسے بڑے پیمانے کے ٹیم ورک اور ریمورٹ کنٹرول بھاری ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہوٹل کے باغیچے میں لایا گیا ہے۔طیارہ اپنے راستے میں موجود 16 کھیتوں، نہروں پر لگائے گئے پُلوں اور A9 موٹر وے سے گزر کر ہالینڈ کے ہارلےممیر بلدیہ سے منسلک گاوں بڈہوایو ڈرپ میں گذشتہ سال کھلنے والے ہوٹل کے باغیچے میں پہنچا ہے۔یہ ہوٹل 44 ہزار مربع میٹر اراضی پر واقع تھری کانسیپٹ عمارت کا حامل ہے۔ ہوٹل میں 680 کمرے ہیں اور اس کا باغیچہ 35 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہے۔ہالینڈ میں مقیم آتیلا اُسلو نے ہوٹل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فرد سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ 55 افراد پر مشتمل ایک ٹیم کے ساتھ مکمل ہو ا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچا کہ دیگر ہوٹلوں کی طرح اس ہوٹل میں طیارے کے مرکزی خیال والی کوئی چیز ہونی چاہیے۔اُسلو نے کہا کہ طیارے میں 5D ٹریبیولینس ہو گا اور اس میں طیارے کی تاریخ اور دیگر مختلف دلچسپ کام کئے جائیں گے۔یلدر آئی کھارا ایر نے بھی کہا کہ باغیچے میں رکھے جانے کے بعد طیارے کا اندرونی تعمیر و مرمت اور آرائش و زیبائش کا کام ماہِ ستمبر تک مکمل ہو گا اور اس کے بعد اسے زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here