آسڑیلیا:11 فروری 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)آسڑیلوی صوبے کوینز لینڈ صوبے کے ٹاؤنز ویلے شہر اور گرد و نواح کے علاقوں کو اپنے زیر ِ اثر لینے والے سیلاب کے ریلے کی زد میں آتے ہوئے کم ازکم تین لاکھ گائے بھینسیں تلف ہو گئی ہیں۔ آسڑیلوی چینل اسکائی نیوز میں شائع خبر کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک سال کی بارش کے محض ایک ہفتے کے اندر برسنے والے ٹاؤنز ویلے شہر اور قرب و جوار کے علاقوں میں سیلاب کا پانی اترنے کے بعد مالی نقصانات کا واضح طور پر اندازہ ہونے لگا ہے۔خشک سالی کی بنا پر مشکلات سے دو چار علاقے کو اپنے زیرِ تسلط لینے والے سیلاب سے تقریباً 300 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔شہروں میں زیر آب آنے والے ہزاروں کی تعداد میں مکانات اور کاروباری مراکز کو پہنچنے والے نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے تو دریاؤں میں طغیانی کے بعد پیدا ہونے والے سیلاب سے ہزاروں جانور پانی کے ریلوں میں بہہ گئے۔مزید جانوروں کی ہلاکتوں کا سد باب کرنے کے لیے کیچڑ سے آلودہ مقامات کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے خوردنی اشیاء کی ترسیل کی جا رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here