11 فروری 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر ملک بھر میں جہاں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں وہیں مسلم سماج میں بھی انتخابات کی حرارت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس سلسلہ میں اب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے ۔ انہوں نے مسلم قیادت والی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی نئی پہل شروع کی ہے۔اے ایم یو طلبہ یونین نے اترپردیش میں ہوئے اتحاد میں مسلم پارٹیوں کو شمولیت نہ دیئے جانے کے خلاف اب محاذ کھول دیا ہے ۔ یونین نے ملک میں مسلم قیادت والی پارٹیوں کا ایک فرنٹ بنانے کی قواعد شروع کردی ہے ، جس کے تحت 12 فروری کو علی گڑھ میں سبھی مسلم قیادت والی پارٹیوں کو دعوت دی گئی ہے۔یونین کے عہدیداران اترپردیش میں قائم ہوئے اتحاد میں مسلم پارٹیوںکو حصہ داری نہ دینے کے خلاف پہلے بھی آواز اُٹھا چکی ہے ۔ اب سبھی پارٹیوں کو ایک جگہ جمع کرکے ایک انتخابی منشور جاری کرنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں اسد الدین اویسی، محمد ایوب، بدر الدین اجمل اور مولانا عامر رشادی جیسے مسلم قیادت کرنے والی پارٹیوں کے رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ بھی 15 سے 20 پارٹیوں کو 12فروری کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دعوت بھیجی گئی ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here