فکرِ ندوہ کو لے کر چلیں، جس میں سب مسالک و مشارب کو لے کر چلناہے: حضرت مولانا مقبول کوبٹے ندوی

سیدھی بات چینل نے اپنے نئے پروگرام، ذکر میرے حبیب کاﷺ، پیغام فرقان، کنڑا ویب اور ویڈیو نیوز اور نئے کانفرنس ہال کا افتتاح کردیا: 

بنگلور:10فروری (سیدھی بات نیوز سرویس ) سیدھی بات چینل نے اپنے کئی نئے پروگرامو ں کو متعارف کرادیاہے، ان پروگراموں کو منظر عام پر لانے کے لئے برو زجمعرات بعد نمازِ مغرب دفتر سیدھی بات کے نئے تزئین شدہ کانفرنس ہال میں ایک دعائیہ تقریب سجائی گئی تھی، جس میں علماء بھٹکل و بنگلور نے شرکت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا جہاں اظہار کیا وہیں چینل کو ڈھیروں ساری دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر سیدھی بات نے اپنے پروگراموں میں میں ذکر میرے حبیب کا، پیغامِ فرقان، کنڑاویب سائٹ اور کنڑا ویڈیو نیوز کو متعارف کرادیا، ان پروگراموں کو اس نشست کے صدر مولانا مقبول کوبٹے ندوی جو کہ ملکِ ہند کے مشہور ومعروف دینی مدرسہ جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل کے مہتمم ہیں، وہ اور مولانا الیاس جاکٹی ندوی بھٹکلی جوکہ مشہور ومعروف عالم دین ہیں، انہوں نے افتتاح کیا اور ان کا ساتھ بنگلور کے مشہور علماء کرام مولاناشبیر ندوی اور مسجد بلال کے امام و خطیب مولاناشاکراللہ رشادی نے دیا۔ اس موقع پر سیدھی بات کے ایڈیٹر مولانا انصارعزیزندوی نے اجلاس کے غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے تمہیدی کلمات میں کہا کہ شروع دن سے ہی سیدھی بات ادارے کے جو منصوبے تھے اس کو ایک کے بعد ایک منظر عام پر لانے کے لئے ادارہ پوری طرح سنجیدہ ہے اور تبلیغ دین کے لئے سوشیل میڈیا جس طرح سے بھی استعمال کرنے کی ضرورت پڑھیگی اس کے لئے ادارہ پوری طرح تیار ہے، انہوں نے پیغام فرقان ، ذکر میرے حبیبﷺ کا اور کنڑا نیوز اور ویب سائٹ کے سلسلہ میں تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا اسلامی صحافت کے فروغ کے لئے ہندوستان کے تمام مقامی زبانوں کا استعمال کیاجائے گااور اس پر اول دن سے ہی کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ دیڑ سال کے اندر دیڑھ کروڑ کے بجٹ والا 24ہورس والا آن لائن چینل لانچ کرنا ان کا اولین مقصد ہے، اگر اس کے لئے تمام ذرائع اور وسائل پیدا ہوئے تو پھر یہ مسلمانانِ ہند کا پہلا 24ہورس آن لائن چینل ہوگا اور حضرت مولانا علی میاں ؒ کے خوابوں کی تعبیر کی جانب بڑھتا پہلا قدم ہوگا،۔ اس موقع پر حضرت مولانا الیاس ندوی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایڈیٹر سیدھی بات انصارعزیز ندوی نہ صرف علماء ہند کے بلکہ مسلمانانِ ہند کی ترجمانی کررہے ہیں، ان پر لگنے والے الزامات اور حائل ہونے والا اڑچنوں کی پرواہ کئے بغیر وہ صر ف سامنے دیکھتے ہوئے آگے بڑھتے ہوئے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ کامیابی کی بلندیوں کو چھورہے ہیں، علماء سمیت عام عوام کاطبقہ ہی ان کو دعاؤں سے نوازتاہے، اگر اللہ نے یہاں تک لایا ہے تو پھر آن لائن 24ہورس چینل بھی انشاء اللہ بن جائے گا، اس کے لئے نااُمید ہونے کی ضرورت نہیں۔ مولانا نے کہا کہ ایسے حالات میں ان کے لئے ہمت افزائی کے دو بول اگر ہم نہیں بول سکتے تو پھر فائدہ ہی کیاہے؟ مولانا نے اس موقع پراللہ کی جانب سے عطاکردہ بے پناہ صلاحیتوں پر ایڈیٹر صاحب کو بارہا اللہ رب العزت کا شکربجالانے کو کہااور کہا کہ جس طرح سے صحافتی خدمات میں ترقیات کے منازل طئے کررہے ہیں ویسے ہی ان کے معمولات میں اضافہ ہوتاجارہاہے ، یہ عنداللہ مقبولیت کی نشانی ہے، اور اس پر برقرار رہنا ضروری ہے، مولانانے اس موقع پر مبارک بادیوں سمیت کئی ساری دعاؤں سے نواز، اس کے بعد صدارتی کلمات میں مولانا مقبول کوبٹے ندوی دامت برکاتہم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فکر ندوہ کو اپنا تمام مسالک و مشارب کو ساتھ لے کر چلنے کا نہج اپناتے ہوئے صحافت میں آگے بڑھتے رہیں، مولانا نے پرائم ٹائم ویکلی سیدھی بات کے علاوہ دیگر پروگراموں کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ اس میں نہ صرف معلوما ت میں اضافہ ہوتاہے بلکہ حقیقت حال کیاہے اور اس ہر خبر کو پیش کرنے کے بعد کس طرح نفس کامحاسبہ کیا جائے اس کی جانب نشاندہی ہوتی ہے، یہی سیدھی بات اور انصارعزیز ندوی کو دوسروں سے ممتاز کرتاہے۔ ناظرین ملحوظ رہے کہ اس موقع پرشہر بھٹکل کے جامعہ اسلامیہ کے اساتذہ میں سے مولانا اسامہ ندوی، مولانا ابرار ندوی، مولا بشیر ندوی، مولانا وصی اللہ ندوی ، مولانا داؤد خلیفہ ندوی ، مولانا قیس ندوی، مولانا رضون محتشم ندوی، مولانا عدنان ندوی ،مولانا رضوان ایم جے ندوی،مولانا ساجدمومن ندوی , مولانا بدیع ندوی ، مولانا تیمورندوی، (وکیل) مولانا یوسف بیگ ندوی ، مولانا سمیر بیگ ندوی ، مولانا رحمت اللہ ندوی ، وغیرہم شریک تھے، مولانا عبدالمعز ندوی کے دعائیہ کلمات پر یہ نشست برخاست ہوئی ،جب کہ نشست کاآغاز مولانا رضوان محتشم ندوی کے تلاوت قرآن کریم سے ہوا تھا اور بعد میں مشہور شاعر جناب عزیز الدین عزیز بلگامی صاحب نے اپنے نعتیہ کلمات پیش کرکے داد خوب وصولا تھا۔

سیدھی بات چینل نے اپنے نئے پروگرام، ذکر میرے حبیب کاﷺ، پیغام فرقان، کنڑا ویب اور ویڈیو نیوز اور نئے کانفرنس ہال کا افتتاح کردیا: علماء بھٹکل و بنگلو ر کی روح پرور دعائیہ نشست میں شرکت : دیکھئے تصویری جھلکیاں

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here