02 فروری 2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)دبئی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے مسلسل پانچویں بار سال کے سب سے مصروف فضائی اڈے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ دبئی ائیرپورٹ کی انتظامیہ کے مطابق رواں سال مطلوبہ ہدف مکمل نہ ہونے کے باوجود دبئی ائیرپورٹ 2013 سے مسلسل دنیا کے سب سے بڑے ائیرپورٹ کے اعزاز کا حامل ہے۔ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کے دوران دبئی ائیرپورٹ پر 90 کروڑ افراد نے سفر کیا ہے۔ ان افراد میں سے سب سے زیادہ بھارتی مسافر تھے جن کے بعد دوسرے نمبر پر سعودی مسافر ہیں۔اس سے پہلے سال 2017 کے دوران تقریبا 89 کروڑ افراد نے دبئی ائیرپورٹ کے ذریعے سے سفر کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here