جہیزمسلم سماج کے لئے ایک نا سور بن چکا ہے: مقررین کا اظہار خیال 

ممبئی ۔ ۱۲؍ جنوری ( سیدھی بات نیوز سرویس ) مسلم معاشرہ میں پھیلی ہوئی سماجی اور معاشرتی برائیوں کے سد باب کے لئے جمعیۃ علماء ضلع جالنہ کی جا نب سے چلائی جارہی اصلاح معاشرہ مہم، جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں زور و شور سے جاری ہے ، ہر ہر تعلقے میں چھوٹے بڑے اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں اور اصلاح معاشرہ کی کمیٹیاں قائم کرکے مقامی علماء کرام کے در میان ذمہ داریاں تقسیم کی جا رہی ہیں ۔اسی سلسلے میںآج یہاں پر تور میں جمعیۃ علماء کی جا نب سے جلسہ اصلاح معاشرہ بصدارت مولانا محمد حسن ملی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ضلع جالنہ ) منعقد ہوا ،جو تین نششتوں پر مشتمل تھا جس میں پہلی نششت مستورات کے لئے محمد عثمان غنی تنبولی کے مکان میں جب کہ دوسری نششت مونڈھا ،اور تیسری نششت مرکز مسجد ملک شاہ محلہ پرتور میں منعقد ہوئی ۔پہلی نششت میں مفتی محمد فاروق صاحب اشاعتی ،مولانا محمد حسن ملی نے عورتوں کے لئے پردہ ضروری کیوں ؟ جمعیۃ علماء کا مختصر تعارف معاشرہ بگاڑ کیسے ختم ہو ؟ ا ن عناوین پر خطاب کیا ،دوسری نششت میں مفتی محمد رمضان ندوی ،مفتی محمد اسماعیل اشاعتی کا خطاب ہوا ،نیز بعد نماز عصر علماء ،حفاظ ،علماء کرام سے بھی خطاب ہوا جس میں انہیں اصلاح معاشرہ کی طرف توجہ دلائی گئی ،اور اصلاح معاشرہ کی کمیٹی تشکیل عمل میں آئی ۔
اجلا س کے مہمان خصوصی مفتی عبد الرحمن صاحب صدر جمعیۃ علماء شہر جالنہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں جو بگاڑ پیدا ہو رہا ہے اس کی اصل وجہ جہیز کالین دین ہے ،جہیز ایک طرح سے ہمارے سماج کے لئے نا سور بن چکا ہے اس کی وجہ سے سیکڑوں لڑ کیوں کی زندگیاں تباہ و بر باد ہو چکی ہیں سماج کو تباہی سے بچانے کے لئے اس کے روک تھام کی کوشش کرنا بے حد ضروری ہے ،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حرام طریقے سے حاصل کی گئی کمائی سے بچیں ،اپنی شادیوں کو سادگی اور آسانی کے ساتھ انجام دیں ،فضول خرچی سے بچیں ۔مفتی فہیم الدین اشاعتی نے شادیوں میں فضول خرچی ،طلاق کے بیجا استعمال وغیرہ جیسے مسائل پر مفصل روشنی ڈالی ،اور عوام سے معاشرہ کی اصلاح و سدھار کی طرف توجہ دینے کی اپیل کی ۔
اجلاس کا آغازحافظ محمد عبد الرحمن کی تلاوت اور مولانا سلیم اشاعتی کی نعت پاک سے ہوا ،مولانا احمد اشاعتی نے جمعیۃ علماء کی خدمات اور تعارف پر روشنی ڈالتے ہوئے افتتاحی گفتگو فر مائی ،مولانا محمد عقیل قاسمی نے خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیا ،اس پرو گرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا عبد الوحید ملی ،حافظ محمود آشٹی ،حافظ خورشید عالم ،مولانا عبد الواحد اشاعتی و دیگر شریک شریک تھے ۔اجلاس کو کا میاب بنا نے میں جمعیۃ علماء پرتور کے تمام عہدیداران و اراکین خاص طور پر مولانا عبد القدیر قاسمی صدر جمعیۃ علماء تعلقہ پر تور ،مولانا عبد الرشید ملی ،مولانا عبد اللہ ملی ،حافظ مظفر ملی ،حافظ ہارون مظاہری ،حافظ زکریا اشاعتی ،حافظ منتخب ملی ،حافظ عبد السلام اشاعتی ،حافظ سید انورفیضی ،حافظ ادریس فیضی ،حافظ شکیل حسینی ،حافظ رئیس حسینی ،حافظ فیاض منہاج ،،حافظ سمیر ،مولوی سلطان ملی ،قاری مجیب الرحمن ملی،قاری سہیل ،حافظ عبد الرحمن اشاعتی ،مولانا عبد القدوس ملی ،حافظ عبد الکلیم منہاجی نے کافی محنت کی آخر میں صدر اجلاس مولانا محمد حسن ملی کی رقت آمیز دعاء پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here