برما:12 جنوری2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع) برما کی ایک عدالت نے زیرحراست دو صحافیوں کی سزا کے خلاف دائر کردہ اپیل مسترد کر دی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق برطانوی نیوز ایجنسی “رائیٹرز” سے منسلک دونوں صحافیوں کو گذشتہ برس برما کی عدالت نے سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان پر حکومت کے خفیہ قانون کی خلاف ورزی کرنے اور حکومتی دستاویزات اپنے قبضے میں رکھنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔دونوں صحافیوں کو برما کی پولیس نے 12 دسمبر 2017ء کو حراست میں لیا اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ زیرحراست صحافیوں اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انہیں صرف اس لیے سزا دی جا رہی ہے کہ وہ مسلم اکثریتی ریاست راکھین میں فوج اور پولیس کے ہاتھوں نہتے مسلمانوں پر مظالم کو بے نقاب کر رہے تھے۔دونوں صحافیوں کی طرف سے عدالت میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی مگر عدالت نے ان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سات سال قید کی سزا بحال رکھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here