دبئی کے دورے پر متحدہ عرب امرات پہنچے راہل گاندھی وہاں پر مقیم ہندوستانیوں کے ایک بڑے جم غفیر سے خطاب کر رہے ہیں۔ دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے راہل گاندھی نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصہ میں رہنے والا ہر ہندوستانی ملک کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقیم ہندوستانوں کے بغیر ہندوستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔کانگریس صدر نے کہا، میں جب بھی یہاں آتا ہوں تو آپ لوگوں کو دیکھ کر فخر محسوس ہوتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ غیر مقیم ہندوستانی بھی کانگریس کے انتخابی منشور بنانے میں اپنا تعاون کریں۔اس دوران راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر دوہرایا کہ ملک کے لوگوں کے لئے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی بھی ہو، کسی بھی مذہب کا ہو، کسی بھی ذات و زبان سے وابستہ ہو، ہندوستان کے لوگوں کے لئے ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ایک خاتون کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا ملک کا اگلا چناؤ کانگریس ہی جیتے گی اور جیتنے کے ساتھ ہی آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ فراہم کر دیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here