ترکی:11 جنوری2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع) ترکی کے وزیر قومی دفاع حلوصی آقار ، چیف آف جنرل سٹاف جنرل یشار گیولر اور بری فوج کے سربراہ جنرل امید دوندار نے ترکی کی شام سے ملنے والی سرحدوں کا جائزہ لیا ہے۔شام میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے/ وائی پی جی کے دہشتگردوں کے بارے میں بیان دیتے ہوئے وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے کہا کہ منبج اور دریائے فرات کے مشرقی دھانے پر کاروائی کرنے کے بارے میں منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اور تیاریاں بھرپورطریقےسےجاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ مناسب وقت آنے پر جس طرح پہلے فوجی آپریشن کیے گئے تھے اسی طرح کا فوجی آپریشن ان علاقوں میں بھی کیا جائے گا اور ان دہشت گردوں کو انہی کی کھودی ہوئی خندقوں میں دفن کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریہ ترکی صرف اپنی ہی سرزمین پر نہیں بلکہ سرحد کے اس پار بھی دہشتگردوں کا صفایا کرنے کا مصمم ارادہ رکھتاہے، ہمارا واحد ہدف دہشت گردوں کا خاتمہ ہے، ہر عقل سلیم شخص یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ ترک اور کرد دونوں بھائی بھائی ہیں اور ان کے درمیان کسی قسم کا کوئی مسئلہ موجود نہیں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here