ترکی:11 جنوری2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کی سن 2018 سے متعلق شرح ِ ترقی لگائے گئے تخمینوں سے زیادہ ہوگی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے صدر دفتر میں پارٹی کے ضلعی صدور سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بڑے پرعزم طریقے سے اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ساتھ ڈیموکریسی کو بھی فروغ دینے کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی میں غیرملکی زرمبادلہ، شرح سود اور افراط زر کے ذریعے ترکی کی ترقی کی شرح کو روکنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ترکی کی اقتصادی ترقی کی شرح توقعات سے کہیں زیادہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس وقت قومی آمدنی میں قوت خرید کے لحاظ سے دنیا میں تیرہویں نمبر پر ہے اور اس سال کے اواخر میں ترکی مزید ایک قدم بڑھاتے ہوئے ایک درجہ اور بلندی حاصل کر لے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here