11 جنوری2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)لبنان میں اقوام متحدہ عبوری فوج کے سربراہ اسٹیفنو ڈیل کرنل نے لبنان اور اسرائیل سے کہاہے کہ دونوں ممالک کو الگ کرنے والی سرحد (بلیو لائن) کے نزدیک اچانک ہونے والی سرگرمیوں کو بند کریں۔ اسٹیفنو ڈیل کرنل نے جمعرات کو کہا لبنان میں اقوام متحدہ عبوری فوج کو بلیو لائن کے قریب ہونے والی ہر سرگرمی کی اطلاع دی جائے تاکہ منظم سیکورٹی انتظام کرکے ممکنہ واقعات اور خلاف ورزیوں سے بچا جا سکے۔انہوں نے لبنان، اسرائیل سرحد راس النكورا میں دونوں ممالک کی فوج کے اعلی افسران کے ساتھ سہ فریقی میٹنگ کے بعد یہ تجزیہ کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here