05 جنوری2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)امریکی مرکزی قوتوں کے ہیڈ کوارٹر سینٹ کوم نے اعلان کیا ہے کہ سال 2000 میں 17 امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے والے ‘یو ایس ایس کول’ جنگی بحری جہاز پر بم حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا القاعدہ کے رکن جمال بیدیوی کو یمن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔سینٹ کوم کے ترجمان کرنل بل عربان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ “جمال الا بیدیوی کی ہلاکت سے ہم آگاہ ہیں۔ امریکی قوتوں نے یکم جنوری کو یمن کے ضلع ماریب میں یو ایس ایس کول بم حملے میں ملوث القاعدہ کے سرغنوں میں سے جمال الا بیدیوی کو نشانہ بنانے والا ایک حملہ کیا تھا۔ “واضح رہے کہ مذکورہ دہشت گرد امریکہ کی جانب سے مطلوب تھا، امریکہ کی جانب سے 5 ملین ڈالر کا انعام دیے جانے کا اعلان کردہ بیدیوی سن 2003 میں یمن میں پکڑا گیا تھا تا ہم قلیل مدت کے اندر ہی یہ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔بعد میں سال 2004 میں بھی پکڑا جانے والا بیدیوی سال 2006 میں ایک بار پھر جیل سے فرار ہو گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here