05 جنوری2019(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے واضح کیا ہے کہ ہم شام میں مستقل بنیادوں پر نہیں رہیں گے تا ہم امریکی فوجیوں کے انخلاء کے حوالے سے فی الحال کوئی شیڈول موجود نہیں ہے۔پومپیو نے مشرقی وسطی کے دورے پر نکلنے سے قبل بیانات دیے۔ شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے فیصلے پر اپنے جائزے پیش کرنے والے امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہم اس ملک میں دائمی طور پر نہیں رہیں گے تا ہم انخلاء شیڈول کا تا حال تعین نہیں کیا گیا۔اُدھر امریکی حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ پومپیو کے دورہ مشرقِ وسطی میں امریکہ کے مشرق وسطی سے انخلاء نہ کرنے کا پیغام دیں گے۔دوسری جانب پومپیو کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ برس 2 اکتوبر کو سعودی عرب کے استنبول میں قونصل خانے میں خونخوار طریقے سے قتل کیے جانے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو ان کے کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سعودی انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اس قتل کیس میں فی الحال ناقابلِ بھروسہ ملک ہونے کی دہلیز تک نہیں پہنچا۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here