بنگلور: 31دسمبر (سیدھی بات نیوز سرویس ) شہر بنگلور نہیں بلکہ کرناٹک بھر میں مشہور کمپنی آئی ایم اے گروپ آف کمپنیس نے تمام تر رکاوٹوں کے بیچ ترقیات کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے کمپنی سے جڑے عوام کو اپنے مضبوط قیام کا اشارہ دیاہے۔ شہر بنگلور کے پاش علاقہ مانے جانے والے بی ٹی ایم لے آؤٹ سیکنڈ اسٹیج میں ملبیری گرینس کے نام سے سوپر مارکیٹ کا آغاز کردیا،آئی ایم اے کے بانی کے اور مینیجنگ ڈائرکٹر جناب منصور خان صاحب نے بسم اللہ خوانی کے ساتھ اس کا آغاز کرنے کے بعد یہاں موجود نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم اے نے ایک اور سنگِ میل پارکرلیاہے، وہ شہر بنگلور میں قریب دوسو سے بھی زائد سوپر مارکیٹ کا افتتاح کرنے والے ہیں، بلکہ اس سے شہر بنگلور میں ہزاروں نوجوانوں کے لئے روزگاری کے مواقع فراہم ہوں گے، انہوں نے کہا یہ اللہ ہی کا کرم ہے کہ کمپنی پر بیرونی اور اندرونی طور پر مکمل طو ر پر کھوکھلاکرنے کی حاسدین کی لاکھ کوشش کے باوجود کمپنی قانونی طور پر خود کومضبوط سے مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے، اور کمپنی پر اعتماد کرنے والوں کو ان کا بھرپور ساتھ دینے کی کوشش کررہی ہے۔کمپنی سے جڑے افراد کا بھروسہ ہی کمپنی کو آگے لے جانے میں ایک کے بعد دوسرے شعبہ میں قدم رکھتے ہوئے ، کمپنی کو ترقیات کی جانب لے جانے میں ممد و معاون ثابت ہورہاہے، اس موقع پر جناب کمپنی کے ڈائرکٹر جناب نظام الدین نے بھی سیدھی بات سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کو مبارکبادی پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ جس طرح آئی ایم اے کمپنی کے دیگر شعبوں کو عوام نے محبت سے نوازا ،وہ اسی طرح اس سوپر مارکیٹ سے جڑیں گے،انہوں نے اپیل کی کہ عوام ایک سوپر مارکیٹ تشریف لاکر اس کا دیدا رکریں اور خریداری کو کوشش کریں۔جناب عباس خان جو کہ اس پروجیکٹ یعنی سوپر مارکیٹ کے پورے پروجیٹ کے ہیڈ اور ناظم ہیں انہوں نے کہا کہ اگلے دنوں میں انشاء اللہ بنگلور کے ہر چھوٹے بڑے محلے میں ملبیری گرینس کے سوپر مارکیٹ آپ کو نظر آئیں گے ، عوام کو تازہ اور بہترین روزہ مرہ کھانے پینے اور دیگر شعبوں میں استعمال میں آنے والی چیزیں جو عمدہ اور بہترین کوالیٹی کی ہوگی دستیاب کرانے کی کوشش کریں گے ۔

SHARE

5 COMMENTS

  1. MULBERRY GREEN-BRANCH OF IMA IS emergence of revolusionery change in retail chain of super markets thro out globe which is biggest threat to big companies like reliance hypermarkets and others.
    i feel this hypermarkets of IMA is for people TO people by the people at low cost with highest quality standards and fresh organic vegetables and pesticide free fruits
    best wishes and good luck for CEO mr Mansoor
    From
    Dr Md imran
    national president
    IMECC

  2. Allah pak IMA groups of company ku behud tarqi ataa kare our tamam dushmano se hifazath kare halal tijarat kerne wale IMA groups of company ku qiymath tak jari rakhen is groups of company ke MD / Directors / Surmaya kar. / Kam karne walon ku allah pak sehatho de aameen summa aameen.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here