متحدہ عرب امارات:31 ڈسمبر(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)متحدہ عرب امارات کا ایک امدادی ہیلی کاپٹر راس الخیمہ میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار عملہ کے تمام ارکان مارے گئے ہیں۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اگوسٹا 139 ہیلی کاپٹر راس الخیمہ میں جبل جیس کے علاقے میں ہفتے کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب امدادی مشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔اس حادثے کی آن لائن ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔اس میں ہیلی کاپٹر قلابازیاں کھاتا ہوا پہاڑ پر آگرتا ہے اور پھر اس کو دھماکے کے بعد آگ لگ جاتی ہے۔امارات راس الخیمہ کے حکمراں شیخ سعود بن سقر القاسمی نے اس حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here