بھٹکل: 25دسمبر (سیدھی بات نیوز سرویس ) شہر بھٹکل میں گذشہ دو روز سے جاری قومی سطح کے کراٹے مقابلے کل ایک پر وقار تقریب کے ساتھ اپنے اختتام پہنچے ، شوتوکن کراٹے انسٹی ٹیوٹ نے یہ مقابلے اپنے سلور جوبلی کے موقع پر منعقد کئے تھے، جس میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں کی ٹیم نے حصہ لیا تھا، اس کی آخری تقریب میں جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد اور پیامِ انسانیت کے اراکین کو بھی مدعو کرتے ہوئے ان کو تہنیت پیش کی گئی، اس موقع پر قومی یکجہتی کو فروغ دینے والے مختلف سماج و طبقا ت کے لوگوں کو بھی جوڑا گیا تھااور پھر ان کو تہنیت پیش کی گئی، پیامِ انساییت کے اراکین میں،مولانا عمران ایس ایم ندوی ، مولانا قیس جوکاکو ندوی، مولانا رضوان محتشم ندوی، اور ماسٹر عبدالسمیع کو بھی تہنیت پیش کی گئی اور شال پوشی کے ذریعہ عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر کئی مہمانوں کے ساتھ ماسٹر عبدالسمیع نے بھی کنڑا میں خطاب کرتے ہوئے انسانیت کے عنوان پر بات کی او رپھر استاد و شاگر کے رشتہ کو اُجاگر کرتے ہوئے تمام سماج و طبقا ت ایک ساتھ مل کر انسانیت کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس جلسہ میں سیاسی و غیر سیاسی اور مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here