بنگلورو:21 ڈسمبر(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع) بنگلورو کے قلب میں واقع تقریبا11ایکڑ وقف اراضی کو بروہت بنگلورو مہانگرپالیکے نے وقف اراضی کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔ درگاہ حضرت عطا اللہ شاہ اور حضرت نبی شاہ رحمت اللہ علیہ کی اراضی کے کھاتے کو بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے میں منظوری ملی ہے۔ درگاہ کمیٹی کے صدر عبیداللہ شریف نے کہاکہ سال 2016میں کھاتے کیلئے مہانگر پالیکے میں درخواست دی گئی تھی۔درگاہ کمیٹی کی طویل جد وجہد اور موجودہ وزیراوقاف ضمیراحمد خان کی خاص توجہ کے باعث مہانگرپالیکےنےتقریبا 11ایکڑ وقف اراضی کی ملکیت کے دستاویزات کو وقف زمین کے طور پر تسلیم کیاہے۔ اب کمیٹی کو ایک کروڑ83لاکھ روپئے ٹیکس بی بی ایم پی کو ادا کرناہے۔عبیداللہ شریف نے کہاکہ درگاہ کی وقف جائداد شہر کے بیچوں بیچ واقع ہے۔ مہانگر پالیکے کی منظوری کے بعد کمیٹی وقف جائدادوں پرترقیاتی کاموں کو تیزی کے ساتھ انجام دے سکتی ہے، جس سے درگاہ کوحاصل ہونے والی آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہونےکی امید ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here