06 ڈسمبر(سیدھی بات نیوز سروس/ زرائع)صحت کے اس مرکز میں جسم کے اندرونی حصوں ، دانتوں ، بچوں اور نسواں امراض مراکز کے علاوہ ایک لیبارٹری اور ایک ڈرگ سٹور بھی قائم کیا ہے۔عفرین کے قریب راجو ہیلتھ سینٹر میں ان سہولتوں کی وجہ سے علاقے کے باشندوں کو اب کسی دیگر علاقے میں جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ہیلتھ سینٹر کے ڈائریکٹر سعداحمد نے کہا ہے کہ راجو سے آفرین جانا بڑا مشکل مرحلہ تھا اس لئے اب علاقے کے عوام یہاں پر ہیں صحت کی سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس ہیلتھ سینٹر میں تمام شعبوں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ حکومت ترکی اور ترکی کی وزارت صحت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے راجو کے عوام کو مشکلات سے نجات دلائی۔

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here