بھٹکل05دسمبر (سیدھی بات نیوز سرویس ) مولاناابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل (کرناٹک )کے زیراہتمام اسکولس وکالجز ومکاتب کے طلباء کے اسلامیات کے امتحانات برائے 2018-19 ؁ء ان شاء اﷲمورخہ 5/فروری2019 ؁ء بروز منگل اپنے اپنے اسکولس ،سینٹرس ومکاتب میں منعقد ہونگے ،یاد رہے کہ الحمد للہ گذشتہ سال اکیڈمی کے زیر اہتمام پورے ملک کے تقریباًپانچ سو پچیس(525)سینٹرس کے اسلامیات امتحانات میں ایک لاکھ چھتیس ہزار (1,36000)سے زائد طلباء نے شرکت کی تھی ، آپ کی اطلاع کے لئے یہ بھی عرض ہے کہ ہرچالیس طلبہ میں سے ایک ممتاز طالب علم کو گولڈ میڈل اور دیگر تین ممتاز طلباء کو گولڈ میڈل وسلور میڈل مع سر ٹیفکیٹ دئیے جاتے ہیں، امسال امید ہے کہ ان شاء اللہ شریک امتحان طلباء کی تعداد دیڑھ لاکھ سے زائد ہوگی۔
جملہ سنٹروں کے ذمہ داران سے گذارش ہے کہ وہ اپنے اپنے سنٹروں میں امتحانات کی تفصیلات سے اپنے طلباء کو مطلع فرمائیں اور طلبہ کے داخلہ کی کارروائیاں جلد مکمل فرماکر طلباء کی تعداد سے بذریعہ ڈاک ، ای میل یا واٹس ایپ فوری دفتر اکیڈمی کو مطلع فرمائیں ۔
جو لوگ اپنے علاقوں میں نئے سنٹرس قائم کرنا چاہتے ہیں وہ فوری دفتر مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک
اکیڈمی پوسٹ بکس نمبر 30 ،بھٹکل (کرناٹک ) سے رابطہ قائم کریں ۔
8747921585 ْ Mob: 9741968716 whatsapp: 9620104757 email:nadviacademy@hotmail.com 9901324005 المعلن
دفتری اوقات :صبح : 9-30تا 12-30 شام :4-30تا6-00

محمدانصار خطیب ندوی
ناظم امتحانات اکیڈمی

SHARE

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here